کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور شو گر ڈیلر ایسو سی ایشن کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد صوبے میں چینی کی قیمتوں میں کمی اوربحران ختم ہو جائے گا،عوام کو ریلیف فراہم کر نے کے لئے سستا بازار لگا نے شروع کر د ئے ہیں۔ یہ بات انہوں نے بد ھ کو کمشنر آفس کوئٹہ میں انجمن تاجران بلو چستان (رجسٹرڈ) کے صدر عبد الر حیم کاکڑ اور یا سین مینگل کے ہمراہ پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور شو گر ڈیلر ایسو سی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں گزشتہ کئی دنوں کے لئے چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہو تھا جس پر آج سے کمی آنے شروع ہو جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ چینی کوسپلائی کر نے میں چند مسائل درپیش تھے جنہیں حل کر دیا گیا ہے، محکمہ انڈسٹریز،ضلعی انتظامیہ اورکسٹمز حکام نے آن لائن ڈیٹا جمع کر نے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد چینی کی قیمتوں میں کمی رو نماء ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ چینی کی قیمت 200سے 220 چل رہی ہے جسے 140سے بھی نیچے لانے کی کوشش کریں گے، شو گر ڈیلر ایسو سی ایشن کا تعاون کر نے پر مشکور ہیں، امید ہے کہ عوام کو سستے داموں پر چیزیں میسر ہوں گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ صوبے کی چیک پوسٹوں پر کمپیو ٹررازئڈ سسٹم کر دیا گیا ہے جس سے با آسانی پتہ چل جائے گا کس کے بعد این او سی ہے،کمپیوٹرائزڈسسٹم کے بعد کام تیزی سے چلتا رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ عوام کو ریلیف فراہم کر نے کے لئے سستا بازار لگا نے شروع کر د ئے ہیں اتوار کو کوئٹہ میں لگائے گئے سستا بازار میں 100روپے کے حساب سے چینی فروخت کی گئی ہے آنے والے اتوار کو بھی کوشش ہے کہ پشین،چمن اورکوئٹہ میں سستا بازار لگا یا جائے تاکہ عوام کو ریلیف ملتا رہے۔ انہوں نے کہاکہ اسمگلنگ پر کسی بھی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے کارروائیاں جا ری ہیں اور آئند ہ بھی جا ری رہیں گی۔
شو گر ڈیلر ایسو سی ایشن کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد صوبے میں چینی کی قیمتوں میں کمی اوربحران ختم ہو جائے گا، کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات

ٹیگز:
کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات
