کوئٹہ : بلوچستان میں انسداد کوروناویکسی نیشن کا عمل جاری ہے، صوبے کے چار اضلاع میں مزید 14ہیلتھ ورکرز کو انسداد کورونا کی ویکسین لگادی گئی صوبے میں اب تک 183ہیلتھ ورکرز کو انسدادکوروناویکسین لگائی جاچکی ہے۔صوبائی کوارڈینیٹر ای پی آئی ڈاکٹراسحاق پانیزئی نے بتایاکہ چین کی طرف سے پاکستان کو ملنے والی سائینو فارم انسداد کورونا وائرس ویکسین بلوچستان میں لگانے کا عمل جاری ہے صوبے کو ابتدائی طور پر 5ہزارویکسین ملی ہیں جو چار فروری سے بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ چاغی،لسبیلہ اور کیچ میں ہیلتھ ورکرز کو لگائی جارہی ہیں جمعہ کو کوئٹہ کے ہسپتالوں میں دس ہیلتھ ورکرز،لسبیلہ میں دو،چاغی اور کیچ میں ایک ایک ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگائی گئی ڈاکٹراسحاق پانیزئی نے بتایا کہ چار فروری سے اب تک کوئٹہ کے ہسپتالوں میں 108،ضلع لسبیلہ کے علاقے اوتھل میں وو، حب میں چار ضلع کیچ میں تربت میں 67جبکہ دالبندین میں 2ہیلتھ کیئر ورکر کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔
بلوچستان میں انسداد کوروناویکسی نیشن کا عمل جاری ہے

ٹیگز:
بلوچستان
