کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما قاسم سوری نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونے والے احتجاج میں شریک ان کی اہلیہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ایک ٹوئٹ میں انہوں نے بتایا کہ ان کے بھائی کے گھر پر چھاپہ مار کر اسے اٹھا لیا گیا اور تھانے کے بجائے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔انہوں نے کہاکہ کچھ شرم کرو کچھ حیا کرو جنگ لڑنی ہے تو مردوں سے لڑو عورتوں سے کیا لڑ رہے ہو۔
میری اہلیہ اور بھائی کو گرفتار کرلیا گیا، قاسم سوری

ٹیگز:
قاسم سوری
