لاہور (ڈیلی گرین گوادر) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے الیکشن کا مطالبہ کرتے ہوئے جلسے کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اگلے ہفتے سے باہر نکل رہا ہوں، 14 مئی تک جلسے کروں گا پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے دو دفعہ قتل کرنے کی کوشش کی گئی ، ہمارے اوپر قاتلانہ حملے ہوئے ،کسی کو پرواہ نہیںقوم کا نقصان ہورہا ہے، جب تک الیکشن نہیں ہوتے سانس نہیں لیں گے عمران خان کا کہنا تھا کہ ان کو پرواہ نہیں ہے، اس لیے آئندہ ہفتے سے جلسے شروع کر رہا ہوں، چودہ مئی تک جلسے کروں گا، اگلے ہفتے سے میں باہر نکل رہا ہوں بلاول بھٹو زرداری کے دورہ بھارت پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا میں ذلیل ہورہا ہے، بلاول بھٹو ہندوستان گیا لیکن جس طرح کا رویہ انڈین وزیر خارجہ کا تھا، وہ ہم سب کے لیے شرمندگی کا باعث ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو سیر پر ملک کے لاکھوں ڈالر خرچ کر رہا ہے، جس طرح کی انڈیا نے زبان استعمال کی ، اس سے کیا فائدہ ہوا ؟ہندوستان کے وزیر خارجہ کا کہنا چاہتا ہوں کہ کیا آپ میں کوئی تہذیب نہیں ؟ کیا آپ میں کوئی اخلاقیات نہیں ؟ آپ کے ملک میں ایک مہمان آتا ہے یا تو اسکو بلائیں نہ، بلا کر اس کو اس طرح ذلیل کرنا، اس سے ہندوستان کی عکاسی ہوتی ہے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہندوستان کا تکبر دیکھ رہا ہوں، طاقتور ہمیشہ طاقتور نہیں رہتا، کمزور بھی ہر وقت کمزور نہیں رہتا، انشاء اللہ ایک دن ملک مضبوط ہوگا ، ملک کے رول آف لاء ہوگا، اس سے پہلے ملک میں الیکشن ہوگا۔

