کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان کے ترجمان بابر خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں صوبائی حکومت صوبے کی ترقی و خوشحالی اور عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کارلارہی ہے،کوئٹہ میں ٹریفک بیورو کے قیام کے شہر میں بے ہنگم ٹریفک کے کنٹرول میں مددملے گی۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجونے جب سے وزارت اعلیٰ کاقلمدان سنبھالاہے صوبے کے عوام کو بنیادی سہولیات کی انکی دہلیز پرفراہمی کیلئے اقدامات اٹھارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ کی طرف سے محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے ارسال کردہ سمری پرکوئٹہ میں ٹریفک انجینئرنگ بیورو کے قیام کیلئے 72.864ملین روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دینے سے کوئٹہ میں بے ہنگم ٹریفک کو کنٹرول کرنے میں مددملے گی اور منصوبے کی تکمیل سے ٹریفک کے نظام میں نمایاں اورانقلابی تبدیلی آئے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے صوبے کے عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے صحت کارڈکے اجراء کی بھی منظوری دیدی ہے جس سے بلوچستان کے عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی میں مددملے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے عوام دوست اقدامات کی بلوچستان کوئٹہ سمیت بلوچستان کے عوام کو سہولیات کی فراہمی میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہاکہ بعض مفاد پرست عناصراپنی سیاسی دکان چمکانے کیلئے وزیراعلیٰ اور صوبائی حکومت کے خلاف پروپیگنڈہ میں مصروف ہیں جس کاحقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے وزیراعلیٰ کی قیادت میں صوبائی حکومت عوام کی خدمت کو یقینی بنارہی ہے۔
حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کارلارہی ہے،،بابر خان یوسفزئی

ٹیگز:
بابر خان
