مستونگ(ڈیلی گرین گواد) مستونگ میں آسمانی بجلی گر نے سے دو افراد جاں بحق دو جھلس کر زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو مستونگ و گردو نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جا ری رہا اس دوران قومی شاہراہ پر لکپاس کے قریب نوشکی کراس کے مقام پر موٹرسائیکل سواروں پر آسمانی بجلی گرنے ریاض احمد ابابکی اور احسان الحق جاں بحق جبکہ محمداشرف اور غلام فاروق زخمی ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو حکام نے جائے وقوعہ پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو فوری طوپر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہیں۔
مستونگ، آسمانی بجلی گر نے سے2، افراد جاں بحق، 2 جھلس کر زخمی

ٹیگز:
آسمانی بجلی
