مستونگ(ڈیلی گرین گوادر) لکپاس کے قریب تین گاڑیوں میں حادثہ متعدد افراد زخمی زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ضلعی ایمرجینسی میڈیکل آفیسر مستونگ ڈاکٹر عدیل احمد خان کے مطابق ضلع مستونگ میں قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ لک پاس اترائی کے قریب پیش آیا۔ ایم ای آر سی 1122 کے عملے نے زخمیوں کو ریسکیو کرنے کے بعد ابتدائی طبی امداد کے لیے ایم ای آر سی لکپاس مستونگ شفٹ کیا۔ مریضوں کو مزید علاج کے لیے غوث بخش رئیسانی ہسپتال ایمرجینسی رسپانس ایمبولینسسز میں ڈاکٹر اور عملے کی موجودگی میں شفٹ کیا جارہا ہےدو مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
مستونگ، لکپاس کے قریب 3 گاڑیوں میں حادثہ، متعدد افراد زخمی

ٹیگز:
ٹریفک حادثہ
