کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نگران وزیر داخلہ بلوچستان میر زبیر جمالی نے یونیورسٹی آف کمیونٹی ڈویلپمنٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔دورہ کے دوران نگران وزیر داخلہ یونیورسٹی پہنچے تو یونیورسٹی کے فاؤنڈر ڈاکٹر قُرات العین بختیاری اور فیکلٹی نے یونیورسٹی میں تعلیم اور ریسرچ کے بارے میں بریفنگ دی۔

وزیر داخلہ نے یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور ایجوکیشن کے نظام کا مشاہدہ کیا، انہوں نے یونیورسٹی میں ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے شعبے کا خصوصی جائزہ لیا۔میر زبیر جمالی نے یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران اور زیر تعلیم طلبہ سے بھی ملاقاتیں کی اس موقع پر نگران وزیر داخلہ نے یونیورسٹی میں مختلف شعبہ جات کی تعلیم کے حوالے سے جدت پسندی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی آف کمیونٹی میں جدت لانا وقت کا تقاضا ہے، یونیورسٹی میں ریسرچ کے حوالے سے شاندار کام ہو رہا ہے۔ نگران وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ تعلیم ہی امن کی ضمانت ہے تعلیم کے بغیر امن ناممکن ہے IDSP جس طرز پر تعلیم دے رہا ہے یہ بلوچستان کے طلب علموں کی ضرورت اور بغیر فیس پڑھنا قابل ستائش اقدام ہے۔

