اسلام آباد: تنخواہیں بڑھانے کے معاملے پر حکومت اور سرکاری ملازمین کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔ حکومت نے سرکاری ملازمین کو فوری طور پر 25 فیصد ایڈہاک ریلیف دینے کا اعلان کردیا۔
وزیر داخلہ شیخ رشید اور وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ سرکاری ملازمین کے مطالبات مانے گئے ہیں۔ سرکاری ملازمین کو فی الحال 25 ریلیف دیا جائے کہا
پرویز خٹک نے کہا کہ بجٹ میں وفاقی سرکاری ملازمین کی 25 فیصد تنخواہیں بڑھیں گی۔ جون میں بجٹ سے اپ گریڈیشن کا فیصلہ بھی کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ میں وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں 40 فیصد تک ریلیف دیں گے۔ ٹائم اسکیل خیبرپختونخوا میں منظورہوگیا ہے، باقی صوبے بھی کریں گے۔
رویز خٹک نے کہا کہ معذرت خواہ ہیں جو بھی گزشتہ روز ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا، جب تک پے کمیشن کا فیصلہ نہیں آئے گا تب تک ایڈہاک ریلیف جاری رہےگا۔ ٹائم اسکیل کا ایک طریقہ کار بنایا جائے گا کہ کس کو ملنا چاہیے کس کو نہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ مذاکرات احسن طریقے سے ہوئے۔ سرکاری ملازمین کا احتجاج آج ہی ختم ہوگا۔ وزیر اعظم نے پرویز خٹک کی زیر صدارت کیمٹی بنائی ہے، ایک سے 19 گریڈ کے ملازمین کے معاملات طے پاگئے ہیں۔ گریڈ بیس سے اوپر تنخواہوں کا فیصلہ بجٹ میں ہو گا۔ اس فیصلے کی منظوری خود جا کر وزیر اعظم سے لی ہے۔
شیخ رشید نے گرفتار ملازمین کو رہا کرنے اور مقدمات واپس لینے کا بھی اعلان کردیا اور ساتھ یہ بھی کہا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

