(ڈیلی گرین گوادر) علاقائی کشیدگی کے دوران پاکستان نے ایک اہم سفارتی پیشرفت حاصل کرتے ہوئے امریکا اور ایران کو ممکنہ معاہدے پر آمادہ کرلیا ہے۔رپورٹ کے مطابق معاہدے کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔ عالمی سطح پر پاکستان کے کردار اور ثالثی کوششوں کو سراہا جا رہا ہے۔اس پیش رفت میں پاکستان کی عسکری و سیاسی قیادت نے کلیدی کردار ادا کیا، جبکہ چیف آف ڈیفنس فورس فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی سفارتی کوششوں کو خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے۔صورتحال کے تناظر میں خطے کی بڑی طاقتوں کی غیر معمولی سفارتی سرگرمیاں بھی سامنے آئی ہیں۔وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اس وقت چین کے شہر بیجنگ میں موجود ہیں، جبکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر ثالثی کردار کے تحت تہران پہنچے۔ دوسری جانب قطر نے بھی خاموش سفارتی رابطوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کردیا ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق ان تمام سرگرمیوں کا ایک ہی وقت میں سامنے آنا اس بات کا اشارہ ہے کہ معمول کے سفارتی ذرائع اب کافی نہیں رہے، اور صورتحال کو انتہائی حساس، فوری اور غیر مستحکم سمجھا جا رہا ہے۔
پاکستان کا اہم سفارتی پیشرفت امریکا اور ایران کو ممکنہ معاہدے پر آمادہ کرلیا

ٹیگز:
پاکستان
