پشاور: صوبائی وزیر محنت خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی نے دعویٰ کیا ہے کہ 2018 کے سینیٹ انتخابات میں ووٹ بیچنے کے لیے انہیں 10 کروڑ روپے کی آفر ہوئی تھی، جو انہوں نے ٹھکرا دی۔
شوکت یوسفزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے ایک این جی او کی خاتون کے ذریعے پیش کش کی گئی تھی۔ اس وقت ووٹ خریدنے اور بیچنے کے لیے منڈی لگی تھی جہاں پر تمام اراکین کو پیشکش کی جارہی تھی۔
صوبائی وزیر محنت شوکت یوسفزئی نے کہا کہ پیسوں کی پیشکش کو وہی ٹھکرائے گا جسکا ضمیر زندہ ہوگا۔ آفرقبول کرتا تو آج وہی حال ہوتا جو دوسروں کا ہے۔ نیب چیئرمین مجھے نوٹس بھیج رہے ہیں لیکن میں مطمئن ہوں۔

