کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان عوامی پارٹی کی مرکزی رہنما و سابق صوبائی وزیر ثوبیہ کرن کبزئی نے کہا ہے کہ ملک میں حالیہ دہشت گردی کی لہر ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی ناکام کوشش ہے جسے عوام اورسیکورٹی ادارے ملکر ناکام بنادیں گے،جیکب آباد میں آپریشن کے دوران پولیس اہلکاروں کی شہادت اور خضدار میں سی ٹی ڈی تھانے کے ایس ایچ او کی گاڑی پر حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں ثوبیہ کرن کبزئی نے کہا کہ جیکب آباد کے علاقے میں مغوی کی بازیابی کیلئے چھاپہ مارنے والے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت اورزخمی ہونے کے واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے خضدار کے علاقے میں سی ٹی ڈی تھانے کے ایس ایچ او شربت خان کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد عناصر اپنے غیر ملکی آقاوں کی خوشنودی اور ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کیلئے دہشت گردی کی کارروائیوں میں مصروف ہے لیکن پاکستان کے عوام اورسیکورٹی ادارے ملک کر دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملادیں گی۔ انہوں نے کہاکہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے والے پولیس اورسیکورٹی اداروں کے اہلکار ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں جن کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اورانشاء اللہ جلد ملک سے دہشت گردوں کا صفایاکردیا جائے گا۔انہوں نے فائرنگ اور دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ سے تعزیت اوردلی ہمدردی اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
ملک میں حالیہ دہشت گردی کی لہر ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی ناکام کوشش ہے،ثوبیہ کرن کبزئی

ٹیگز:
ثوبیہ کرن
