کندھ کوٹ(ڈیلی گرین گوادر) کندھ کوٹ میں لیسوڑو چیک پوسٹ پر ڈاکوؤں نے حملہ کردیا۔پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنایا اور ایک پولیس اہلکار کو اغوا کرلیا۔پولیس نے بتایا کہ ڈاکو 5 اہلکاروں سے اسلحہ لوٹ کر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق کچے کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی کر دی گئی ہے اور ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کیا جارہا ہے۔
کندھ کوٹ میں چیک پوسٹ پر حملہ، ڈاکوؤں نے پولیس اہلکار کو اغوا کرلیا

ٹیگز:
ڈاکوؤں
