خضدار:زہری کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو زہری کے علاقے میں نامعلوم مسلح افرادنے فائرنگ کرکے ایک شخص اعجاز احمد کو ہلاک کردیا اورموقع سے فرار ہوگئے مقامی انتظامیہ نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعدورثاء کے حوالے کردی اور مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
زہری ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل

