کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے عیدالفطر کے موقع پر پوری اْمت مسلمہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عید دنیابھر کے مسلمانوں کا اجتماعی خوشی منانے کا دن ہے اور یہ دن ہمیں اتحاد، یکجہتی اور خوشیاں بانٹنے کا درس دیتا ہے کیونکہ عیدالفطر کا دن تمام مسلمانوں کیلئے ماہ رمضان کے دوران عبادت، اطاعت شعاری اور روزوں کی مشقت برداشت کرنے کے بدلے میں اللہ تعالیٰ کی جانب سے انعام کا دن ہے. گورنر بلوچستان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ عیدالفطر کے موقع معاشرے کے وہ لوگ جو عید منانے کی استطاعت نہیں رکھتے ہیں اْن غریب اور محنت کش طبقہ کے عوام کو اپنی خوشیوں میں ضرور شریک کریں تاکہ غربت اور مہنگائی کے باعث مشکل صورتحال اور تنگدستی کی اس گھڑی میں معاشرے کے غریب اور نادار لوگ خود کو ہرگز تنہا محسوس نہ کریں. گورنر بلوچستان نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں اپنے اردگرد موجود یتیموں، معذوروں اور بیسہارا افراد کو نہیں بھولنا چاہئے جو ہماری مدد اور توجہ کے مستحق ہیں لہٰذا دوسروں کی خوشی پر خوش ہو کر ہی ہم دنیا میں کامیاب اور سرخرو ہو سکتے ہیں.
گورنر بلوچستان نے عیدالفطر کے موقع پر پوری اْمت مسلمہ کو مبارکباد

ٹیگز:
گورنر بلوچستان
