اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) عدالت نے وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کی گاڑی کو گاڑی سے ٹکر مارنے والے ڈرائیور کی ضمانت منظور کر لی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ملزم راؤ گل خان، ارشد خان اور غلام شبیر کو جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے ضمانتی مچلکے جمع نہ کرانے کی صورت میں تینوں ملزمان کو جیل بھیجنے کا حکم بھی دیا۔تفتیشی افسر کی جانب سے تینوں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کی گئی تھی۔
عدالت نے مفتی عبدالشکور کی گاڑی کو گاڑی سے ٹکر مارنے والے ڈرائیور کی ضمانت منظور کرلی

ٹیگز:
مفتی عبدالشکور
