کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) خضدار میں کسٹمز حکام نے کاروائی کر تے ہوئے چینی اور یوریا کھادکی اسمگلنگ ناکام بنا دی۔ ترجمان کسٹمز حکام کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر خضدار میں کسٹمز حکام نے کاروائی کر تے ہوئے 4ٹرکوں میں لوڈ 1100 پارسلز چینی اور 1400 پارسلز یوریا کھاد بر آمد کر کے قبضے میں لے لی۔ ترجمان کے مطابق بر آمد کی گئی چینی اور یوریا کھاد کی قیمت بمعہ گاڑیوں کی 5کروڑ روپے بنتی ہے مزید کاروائی جا ری ہے۔
خضدار، کسٹمز حکام نے کاروائی کر تے ہوئے چینی اور یوریا کھادکی اسمگلنگ ناکام بنا دی

ٹیگز:
کسٹمز
