کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ میں بارودی سرنگ دھماکے میں ایک بچہ زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جمعہ کو کوئٹہ کے علاقے ہزارگنجی مری کیمپ کے قریب نامعلوم افراد نے تخریب کاری کی غر ض سے بارودی سرنگ بچھارکھی تھی جو پھتنے سے ایک بچہ زخمی ہوگیا۔ پولیس نے زخمی بچے کو فوری طورپرہسپتال پہنچادیا اور مزید کارروائی شروع کردی۔
کوئٹہ،ہزارگنجی مری کیمپ کے قریب بارودی سرنگ دھماکہ،ایک بچہ زخمی

ٹیگز:
کوئٹہ
