اوتھل(ڈیلی گرین گوادر) رکن قومی اسمبلی لسبیلہ ٹو گوادر اور حکومت کے اتحادی محمد اسلم بھوتانی نے کہا کہ پارلیمنٹ،عدلیہ اور ملک کی تمام سیاسیوں جماعتوں کو پہلے آپس کی رنجشیں ختم کرکے پاکستان کے بارے میں سوچنا چاہیے۔خدا نہ کرے پاکستان کو کچھ ہوگیا تو کچھ بھی نہیں بچے گا۔ملک میں عام انتخابات اکتوبر میں ہوں گے،ابھی بھی لسبیلہ میں جو زمین قبضہ ہورہی ہیں جام کمال خان تو ان کے ساتھ کھڑے ہیں، جس طرح ان بلدیاتی انتخابات میں بھوتانی گروپ،وڈیرہ حسن جاموٹ گروپ،پاکستان پیپلز پارٹی،جے یو آئی اور بی این پی نے مشترکہ امیدوار کھڑے کرکے کامیابی حاصل کی اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ اتحاد مستقبل میں بھی قائم ہوسکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوتھل میں معروف قبائلی و سیاسی شخصیت وڈیرہ حسن جاموٹ لاسی کی جانب سے دیئے گئے گرانڈ افطار ڈنر کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام انتخابات میں بھی میری کوشش ہوگی ہم تمام پارٹیاں اتحاد کرکے مخالفین کا مقابلہ کریں جہاں تک میرا الیکشن لڑنے کا معاملہ ہے وہ عوام کے پاس ہے اگر انہوں نے اجازت دی تو لڑوں گا۔کیوں ہم عوام کی رائے کا احترام کرتے ہیں۔ جب بھی ہم دو تین سیاسی رہنما آپس میں اکٹھے ہوجاتے ہیں تو مخالفین میں بے چینی پائی جاتی ہیں اور ان کی نیندیں حرام ہوجاتی ہیں۔ محمداسلم بھوتانی نے کہا ہے کہ ضلع لسبیلہ میں چار پانچ یونین کونسل کی سیٹیں اور بعد میں مکھی شام لعل لاسی نے اقلتیی نشست پر جو جھٹکا دیا ہیں وہ مخالفین کو خواب میں بھی یاد آئے گا انہوں نے کہا ہے کہ مخالفین بے چینی روحیں ہیں انہیں تڑپنے دو۔ ہم عوام کی فلاح و بہبود کا کا کام جاری رکھیں گے جس میں عوام کے لیے بھلائی ہو انہوں نے کہا ہے کہ وڈیرہ محمدحسن لاسی جاموٹ نے افطار پارٹی میں مجھے مدعو کرکے عزت بخشی ہیں جن کا میں شکر گزار ہوں۔افطارڈنر میں لسبیلہ بھرسے قبائلی معتبریں،سیاسی،سماجی شخصیات اور لوگوں کی بڑی تعداد کی شرکت سے ایسالگتا ہے کہ وڈیرہ حسن جاموٹ نے اپنی انتخابی مہم شروع کردی ہے۔رکن قومی اسمبلی نے ایک سوال کے جواب میں سابق وزیر اعلیٰ جام کمال کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ وزیر اعلیٰ تھے تو فولاد سیمنٹ کے ایک شخص کو آپ نے زمین الاٹ کرکے دی تھی میرے دور تو نہیں ہوئی۔صدیق سنز کو دس ہزار ایکڑ زمین آپ نے اپنے دور وزارت اعلیٰ میں الاٹ کردی۔اسلم بھوتانی نے کہا ہے کہ جو زمینیں قبضہ کر رہے ہیں جام کمال ان کے پیچھے کھڑے ہیں۔زمینوں پر قبضہ جام کمال کے دور وزارت اعلیٰ سے چلتا آرہا ہے ابھی بھی جن لوگوں نے زمینیں قبضہ کی ہیں جام کمال ان کے ساتھ آپ بیٹھے ہوئے ہیں۔ہم نہیں، اگر جام کمال خان کو لس دھرتی سے اتنا پیار ہیں تو وہ ہمارے ساتھ کھڑے رہتے انہوں نے کہا ہے کہ جو 70 ہزار ایکڑ اراضی ائیرفورس کو الاٹ ہوئی تھی وہ جام کمال کے والد محترم کے وزارت اعلیٰ کے دور میں ہوئی تھی وہ میں نے واپس کرائی۔وندر ڈیم کے کمانڈ ایریا کی زمین بھی ہم نے واپس کرائی۔اسلم بھوتانی نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ کونسل کے چیئرمین کے الیکشن کے لیے بھی اتحادی جو بھی فیصلہ کریں اورآپس میں مشورہ کرکے مقابلہ کریں۔ کسی صورت میں بھی میدان خالی نہیں چھوڑیں نہ چھوڑنا چاہئے۔ہار جیت سیاست کا حصہ ہے۔مقابلے میں بڑے اپ سیٹ ہوتے ہیں۔سیاست ناممکنات کا نام ہے۔جس طرح جمعیت علمائے اسلام کے ایم پی اے مکھی شام لعل کے پاس صرف ایک ووٹ تھا اور اقلیتی نشست جیت کر مخالفین کے پرخچے اڑا دیئیاورحیران و ششدر کریا۔ضلع حب میں تو مخالفین کو اب تائید اور تجویز کندہ بھی نہیں ملیں گے۔ضلع لسبیلہ میں بھی ہمارے اتحاد نے 4،5 یونین کونسلز کے چیئرمینز کی نشستوں پرکامیابی حاصل کی ہے۔اسلم بھوتانی نے کہا کہ بورڈ آف ریونیو نے ایک کمیشن بنایا ہے جو جلد ہی لسبیلہ کا وزٹ کرکے پچھلے دوسالوں میں اراضی کی جتنی بھی غیر قانونی الاٹمنٹ ہوئی ہے اور 45 سالوں میں زمینیں جو جام کمال خان نے اپنے دور وزارت میں الاٹ کرکے دیں ہیں وہ سب انشاء اللہ کینسل ہوں گی۔متیاری اور بیلہ میں جو فرضی کھاتے بنائے گئے ہیں وہ کس نے بنائے ہیں۔میں نے تو نہیں بنائے۔رکن قومی اسمبلی محمداسلم بھوتانی نے کہا کہ الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے۔14 اور 15 اگست کو اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی۔حکومت اور عدلیہ کے درمیان محاذ آرائی کے بارے میں پوچھے گئے سوال میں کہا کہ کچھ نہیں ہوگا۔یہ ملک میں پہلی بار نہیں ہورہا اس سے پہلے بھی ایسا ہوتا رہا ہے۔یہ ملک ہے تو پارلیمنٹ بھی ہے عدلیہ بھی ہے اور ہم اور آپ بھی ہیں.اس لیئیپارلیمنٹ،عدلیہ اور ملک کی تمام سیاسیوں جماعتوں کو پہلے آپس کی رنجشیں ختم کرکے پاکستان کے بارے میں سوچنا چاہیے۔خدا نہ کرے پاکستان کو کچھ ہوگیا تو تو کچھ بھی نہیں بچے گا۔
پارلیمنٹ ،عدلیہ اور تمام جماعتوں کو رنجشیں ختم کرکے پاکستان کے بارے میں سوچنا چاہیے ، محمد اسلم بھوتانی

ٹیگز:
محمد اسلم بھوتانی
