کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (کیو ڈی اے) کی گورننگ باڈی کا اجلاس زیر صدارت چیئرمین کیو ڈی اے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اربن پلاننگ اسفندیار خان کاکڑ منعقد ہوا۔ جس میں تین نئے ہاؤسنگ اسکیمات، کیو ڈی اے بجٹ، لواحقین کوٹہ سمیت اہم منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ جبکہ کوئٹہ ماسٹر پلان پر جلد عمل درامد کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ گورننگ باڈی کے اجلاس میں گورننگ باڈی ممبران، پارلیمانی سیکرٹری سماجی بہبود حاجی ولی محمد نورزئی، ایم پی اے عبدالصمد گورگیج، سیکرٹری یو پی اینڈ ای، اسٹیشن کمانڈر، کمشنر کوئٹہ و ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ، ڈائریکٹر جنرل کیو ڈی اے، ڈائریکٹرز کمرشل، ٹاؤن پلاننگ، ایڈمنسٹریشن، بلڈنگ کنٹرول سمیت چیف آفیسر اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں کوئٹہ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے جوائنٹ ونڈیچر (عوامی شراکت داری) کے تحت تین مختلف ہاؤسنگ اسکیمات کی منظوری دی گئی جس میں کیو ڈی اے سمارٹ سٹی بوستان 150 ایکڑ، چشمہ اچوزئی میں زیڈ کے ایس کے بی سلیزہ اسکیم، چشمہ اچوزئی آرڑچرڈ 60 ایکڑ پر مشتمل شامل ہیں۔ اجلاس میں سرکاری ملازمتوں میں لواحقین کوٹہ پر بھرتیوں کی بھی منظوری دی گئی۔ جبکہ کوئٹہ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی سالانہ بجٹ 2023، 2024، 2025 کی بھی باقاعدہ منظوری دی گئی۔ اجلاس میں کیو ڈی اے کے تحت” کوئٹہ ماسٹر پلان” کا بھی جائزہ لیا گیا. جس پر 90 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے. جس کی منظوری کے بعد فوری طور پر اس پر بھی کام شروع کر دیا جائے گا. اجلاس میں مختلف عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کا بھی جائزہ لیا گیا. اور ان پر ہونے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا. اجلاس میں تمام ممبران نے اپنی جانب سے مختلف تجاویز بھی پیش کیں۔ جن پر آئندہ اجلاس میں بحث کیا جائے گا۔ جبکہ اجلاس میں کوئٹہ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے پبلک شراکت داری میں پرائیویٹ اراضیات کو باقاعدہ قابل استعمال بنانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ اجلاس کے آخر میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ کوئٹہ شہر اور مصافاتی علاقوں کی ترقی اور خوبصورتی کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔ عوام کے مسائل کے حل اور ان کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
کوئٹہ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے جوائنٹ ونڈیچرکے تحت تین مختلف ہاؤسنگ اسکیمات کی منظوری

ٹیگز:
کوئٹہ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی
