تر بت (ڈیلی گرین گوادر) تربت میں تیز رفتاری کے باعث ٹریفک حادثہ خاتون جاں بحق 15افراد زخمی ہو گئے۔ پو لیس کے مطابق تربت کوہ مراد زیارت سے تربت سٹی جا نے والی زائرین کی گاڑی بس ٹرمینل تربت کے قریب تیز رفتاری کے سبب الٹ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار خاتون درگل سکنہ ملائی بازار جاں بحق جبکہ 14 افراد زخمی ہو گئے۔پو لیس نے لاش اور زخمیوں کو فوری طوپر ہسپتال منتقل کردیا مزید کاروائی جا ری ہے۔
تربت ، تیز رفتاری کے باعث ٹریفک حادثہ خاتون جاں بحق 15افراد زخمی

ٹیگز:
ٹریفک حادثہ
