کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)تفتان بارڈر پر ایف آئی اے نے جعلی پاسپورٹ پر پاکستان میں داخل ہونے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے ترجمان کے مطابق جمعہ کو تفتان بارڈر پر ایک شخص محمدرضا نے جعلی پاسپورٹ کے ذریعے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ایف آئی اے نے پاسپورٹ جعلی ہونے پرملزم محمد رضا کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزم کواینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل تفتان منتقل کردیا گیا جہاں اس سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
تفتان بارڈر پر ایف آئی اے نے جعلی پاسپورٹ پر پاکستان میں داخل ہونے والے ملزم کو گرفتار کرلیا

ٹیگز:
تفتان
