اوتھل(ڈیلی گرین گوادر) اوتھل پولیس کی کارروائی، منشیات فروش کوگرفتار کر لیا گیا۔لسبیلہ پولیس کے ترجمان کے پریس ریلیز کے مطابق ایس ایچ اواوتھل نے منشیات فروشوں کے خلاف مہم کے دوران سنیپ چیکنگ کے دوران نزد موچی محلہ اوتھل کے مقام سے ملزم محمد زمان ولد محمد حسن سکنہ الیاس کہ محلہ اوتھل کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے 2کلو گرام چرس برآمد کی گرفتار ملزم کے خلاف نارکوٹیکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش عمل میں لائی جارہی ہے۔
اوتھل، پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار

ٹیگز:
منشیات
