کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان پولیس میں اعلی سطح پر اہم تقرریاں و تبادلے عمل میں لائے گئے ہیں۔ سنٹرل پولیس آفس کوئٹہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن نمبر 6099-6149/13(21)/A کے مطابق 13 افسران کے تبادلے اور نئی تعیناتیاں کی گئی ہیں جو فوری طور پر نافذالعمل ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق، کیپٹن (ر) محمد بلوچ (PSP/BS-18) کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن کوئٹہ تعینات کیا گیا ہے جبکہ کیپٹن (ر) آصف خان (PSP/BS-18) کو ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ کا چارج دے دیا گیا ہے۔ اسی طرح محمد انور بدینی کو ایس پی قلات، عبدالحلیم اچکزئی کو ایس پی/سینئر انسٹرکٹر اے ٹی ایف ٹریننگ اسکول کوئٹہ، اور سید عبدالصبور کو ایس پی پشین تعینات کیا گیا ہے۔مزید برآں، رحمت اللہ (ASP/BS-17) کو ایس پی سوراب، اختر محمد اچکزئی (DSP/BS-17) کو ایس پی انویسٹی گیشن ایس سی آئی ڈبلیو کوئٹہ، خرم مہیسر (PSP/BS-18) کو ایس پی ٹیکنیکل سی ٹی ڈی بلوچستان، علی رضا (ASP/BS-17) کو اے آئی جی پی جینڈر، اور زبیر احمد درانی (DSP/BS-17) کو ڈی ایس پی کرائم برانچ کوئٹہ تعینات کیا گیا ہے۔
بلوچستان پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرریاں و تبادلے، 13 افسران کے عہدے تبدیل

ٹیگز:
پولیس
