کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان سول سروس کی بہتری و ترقی اور افسران کی استعداد کار میں اضافے کے لئے وبائی حکومت کا اہم اقدام بلوچستان سول سروس اکیڈمی قائم کر دی گئی چیف سیکریٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے اکیڈمی اور پہلے مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس کا افتتاح کر دیا تقریب میں صوبائی سیکریٹریز اور ریٹائرڈ افسران نے شرکت کی۔ چیف سیکرٹری عبدالعزیز عقیلی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اکیڈمی کا قیام ایک اہم پیش رفت ہے اکیڈمی کا قیام وزیراعلیٰ کی رہنمائی اور سرپرستی کے باعث ممکن ہوا۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ اکیڈمی کو مزید بہتر اور بھرپور طور پر فعال بنایا جائے گااکیڈمی کے لئے نئی عمارت کا قیام بھی جلد عمل میں لایا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ صوبائی سطح پر اکیڈمی کے قیام کا مقصد صوبے کے نوجوان افسران کی کیپسٹی بلڈنگ ہے بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں باصلاحیت اور تربیت یافتہ افسران کا کلیدی کردار ہے امید ہے کہ نوجوان افسر اس سہولت سے بھرپور استفادہ کرکے اپنی صلاحیتوں کو نکھاریں گے۔
بلوچستان سول سروس کی بہتری و ترقی کے لئے حکومت کا اہم اقدام بلوچستان سول سروس اکیڈمی قائم کر دی گئی

ٹیگز:
اکیڈمی قائم
