کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی بد قسمتی سے اسے وقت میں حکومت ملی ہے کہ جب ملک ڈیفالٹ کی طرف جا رہا ہے اس وقت اگر کسی اور کو بھی حکومت ملتی تو ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضا فہ ہوتا بلو چستان پر اگر ساڑھے تین سوارب روپے خرچ ہو جائیں تو صوبہ ترقی یافتہ بن جا ئے گا،جب صوبے کا 80فیصد فنڈ ضائع ہو جائے تو 20فیصد میں کون سے تر قیاتی کام ہو سکتے ہیں،بلو چستان اپنے ہی لوگوں کی وجہ سے بر باد ہو ا ہے ورنہ یہاں وسائل کی کمی نہیں ہے۔ یہ بات انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ بلو چستان کے 80فیصد فنڈز نان ڈویلپمنٹ میں چلے جا تے ہیں جس کا کچھ پتہ بھی نہیں لگتا، گھوسٹ ملازمین کی بھر تیاں کی جا رہی ہیں تمام تنخوائیں معتبرین رکھ کرلوگوں کو صرف وضیفے دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جب صوبے کا 80فیصد فنڈ ضائع ہو جائے تو 20فیصد میں کون سے تر قیاتی کام ہو سکتے ہیں،صو بے کا ہر عام آدمی رل رہا ہے اور افسران مزے کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے پیسے حکومت میں ہی تقسیم ہو جا تے ہیں اگر ساڑھے تین سو ارب روپے بلوچستان پر لگائے جائیں تو بلو چستان سونے کابن جا ئے گا۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی بد قسمتی سے ایسے وقت میں حکومت ملی ہے کہ جب ملک ڈیفالٹ کی طرف جا رہا ہے اس وقت اگر کسی اور کو بھی حکومت ملتی تو ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضا فہ ہو تا۔ انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس کے بعد صرف بلو چستان اور پاکستان میں نہیں بلکہ پوری دنیاء میں مہنگائی کی لہر آئی ہے لیکن پاکستان پر بیرون اور اندرون قرضے اتنے ہو گئے ہیں کہ حکومت کے پاس عوام کو دینے کے لئے کوئی پیسہ با قی نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک پر140 ارب ڈالر کا قر ضہ ہے ملک کی معیشت میں اب جا ن با قی نہیں ہے، ہر نئی آنے والی حکومت نے ملک کے قرضوں میں اضافہ کیا ہے آج یہ حالت ہو گئی ہے کہ ملک کے سیاست دان دنیاء کے امیر ترین اور کامیاب افراد میں شامل ہیں لیکن عوام کا شمار کہیں بھی نہیں ہوتا ہماری کوشش ہے کہ ملک کو بہتری کی طرف لیکر جا یا جا سکے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں معاشی بحران کی وجہ سے ملک کی سیا ست کو مان کر دیا ہے،آنے والے دور میں بھی ہماری حکومتیں بنیں گی۔ انہوں نے کہا کہ خدارا یسے لوگوں کو سلیکٹ کر کے لایا جا ئے جن کی کوئی قومی شناخت ہو تاکہ لوگوں کے لئے کام ہو سکے، جب تک اچھے حکمران نہیں آتے تب تک بلو چستان آباد نہیں ہو گا، صوبہ اپنے ہی لوگوں کی وجہ سے بر باد ہو ا ہے ورنہ یہاں کسی وسائل کی کمی نہیں ہے اگر وسائل کا صحیح استعمال کیا جا ئے تو ہر ایک سونے میں تل جا ئے گا۔ انہوں نے کہاکہ بلو چستان کی ایک کروڑ آبا دی ہے جسے ہینڈل کر نا کوئی مشکل کا م نہیں ہے عوام سے گزارش ہے کہ وہ اچھے نمائندوں کا انتخاب کریں کیونکہ چوروں نے لوٹ مار کے کچھ نہیں چھوڑا ہے۔
صرف بلو چستان اور پاکستان میں نہیں بلکہ پوری دنیاء میں مہنگائی کی لہر آئی ہے ، شیخ جعفر مندوخیل

ٹیگز:
شیخ جعفر خان مندوخیل
