گوادر (ڈیلی گرین گوادر) ضلع گوادر میں ملٹی پرپز ہال اور لائبریریوں کے لئے محکمہ بی اینڈ آر نے ٹینڈرز طلب کر لئے، گوادر شہر سمیت تحصیل پسنی اور جیونی کے مختلف علاقوں میں تعمیر کئے جائیں گے جن پر 126.073 ملین لاگت آئے گی۔تفصیلات کے مطابق 126.073 ملین کی لاگت سے ضلع گوادر میں ملٹی پرپز ہال اور لائبریریوں کے لئے محکمہ بی اینڈ آر نے ٹینڈرز طلب کر لئے ہیں، گوادر شہر سمیت تحصیل پسنی اور جیونی کے مختلف علاقوں میں تعمیر کئے جائیں گے جن میں ملٹی پرہز ہال جیونی، ملٹی پرہز ہال بلوچ وارژ، ملٹی ہرپز ہال پلیری کے علاوہ گنز، پلیری، پانوان، پیشکان، جیوز، کلدان، پسنی کے لائبرریوں کے تعمیرات شامل ہیں، ضلع بھر میں عوامی حلقوں نے رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی کے پورے ضلع میں لائبریریوں کے قیام کی منظوری کو انکی علم دوستی قرار دیا ہے۔
ضلع گوادر میں ملٹی پرپز ہال اور لائبریریوں کے لئے محکمہ بی اینڈ آر نے ٹینڈرز طلب کر لئے

ٹیگز:
ضلع گوادر
