کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان کی پولیس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنایا جا رہا ہے،بلوچستان پولیس میں ہمیشہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے قربانیاں دی ہیں،عوام کے جان ومال کا تحفظ حکومت کا فرض ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو بلوچستان پولیس میں پہلے اینٹی رائٹ وومین ونگ کے قیام پر مسرت کا اظہار کر تے ہوئے کہی۔ وزیر اعلیٰ میر عبد القدوس بزنجو نے آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ اور انکی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تربیت یافتہ خواتین کیڈٹس پر مشتمل یہ ونگ پولیس فورس کی قوت میں مزید اضافے کا باعث بنے گایہ اعزاز بلوچستان پولیس کا ہے کہ ایسے ونگ کے قیام کی مثال ملک کے دیگر بڑے شہروں میں نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ اس یونٹ کا دائرہ کار صوبہ کے دیگر اضلاع تک پھیلایا جائے گابلوچستان پولیس میں ہمیشہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس بلوچستان کا ڈیٹا کمانڈ اینڈ کمیونیکیشن سینٹر بہترین انداز سے کام کر رہا ہے حکومت نے حال ہی میں کابینہ اجلاس میں کوئٹہ سیف سٹی پراجیکٹ کو 2 ماہ کے اندر مکمل کرنے کی واضح ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام کے جان ومال کا تحفظ حکومت کا فرض ہے تربیت یافتہ پولیس عوام کی تحفظ کی ضامن ہے۔
بلوچستان پولیس نے ہمیشہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے قربانیاں دی ہیں ، میر عبد القدوس بزنجو

ٹیگز:
میر عبد القدوس بزنجو
