کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) محکمہ تعلقات عامہ آل بلوچستان کلرک ایسوسی ایشن کے صدر شمس اللہ خان کاکڑ نے اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ بلوچستان اور بیوروکریسی کے اعلی حکام سے ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ تعلقات عامہ کے مسائل جلد از جلد حل کیے جائے تعلقات عامہ حکومت بلوچستان کا ایک اہم محکمہ ہے لیکن گزشتہ کئی دہائیوں سے حکومتی بے توجہی کا شکار ہے جس کی وجہ سے محکمہ کے افسران اور اہلکاروں میں کافی مایوسی پائی جاتی ہے۔ محکمہ جو مسائل کی آماجگاہ بنا ہوا ہے لیکن اس کے باوجود آفسران و اہلکار ان 24/7 اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

میڈیا الاؤنس جو محکمہ کے ملازمین کا دیرینہ اور بلا شبہ ترجیحی مطالبہ ہے گزشتہ 8 سالوں سے تعطل کا شکار ہے اسی طرح محکمہ تعلقات عامہ جو حکومتوں اور ان کی پالیسیوں کےاستحکام کے لئے دن رات کو شاں رہتا ہے اپنی ہی چھت سے محروم اور عدم استحکام کا شکار ہے حیرت اس امر پر ہے کہ حکومتی اور محکمہ کے سربراہان نے بھی تا حال اس حوالے سے خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو نہ صرف محکمہ بلکہ ملازمین کے ساتھ ناانصافی ہے اور ان کے خدمات کی ناقدری ہے انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں مزید تعطل برداشت نہیں کیا جائے گا۔ محکمہ کے ملازمین و اہلکاران میں الاؤنسز اور بلڈنگ کے حوالے سے انتہائی تشویش پائی جاتی ہے حکام بالا محکمہ کے ان مسائل کے حل میں عملی اقدامات کا مظاہرہ کریں ان کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ تعلقات عامہ کی موجودہ بلڈنگ کو انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے نام پر جلد از جلد کیا جائے اور وزیر اعلیٰ بلوچستان دفتر ہذا کے میڈیا الاؤنس کا دیرینہ مطالبہ پورا کر کے ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی , مایوسی و عدم تحفظ کے احساس کا خاتمہ کریں۔

