کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے قندھاری بازار میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ گورنر بلوچستان نے بم دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو علاج معالجہ کے تمام طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ وہ ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں گورنر بلوچستان نے جان بحق ہونے والوں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی.
قندھاری بازار میں بم دھماکے میں ملوث عناصر کو گرفتار کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائے جائیں ، گورنر بلوچستان

ٹیگز:
گورنر بلوچستان
