اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدت کے دوران نکاح کے الزام سے متعلق کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی گئی۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں عمران خان اوربشریٰ بی بی پرعدت کے دوران نکاح کےالزام کےکیس کی سماعت ہوئی جس میں مرکزی گواہ مفتی سعید احمد کی عمرہ پر روانگی کے باعث بیان آج ریکارڈ نہ ہوسکا۔عدالت نے عمران خان اوربشریٰ بی بی کےخلاف دائرپرائیویٹ شکایت پر سماعت 28 اپریل تک ملتوی کردی۔

