کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) تنظیم اسلامی کے امیر شجا ع الدین شیخ نے کہا ہے کہ اسرائیل کا مسجد اقصیٰ میں نما زیوں پر حملہ بد ترین ریا ستی دہشتگر دی ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ جب سے فلسطین پر یہو دی ناجائز طورپر قابض ہو ئے ہیں مسلمانوں پر انکا ظلم و ستم جا ری ہے۔ انہوں نے کہاکہ صیہو نی ریاست نے رمضان کے مبارک مہینے میں مسجد اقصیٰ میں نما زیوں پر وحشیانہ حملہ کر کے روایتی درند گی اور سفا کیت کا مظاہر ہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسرائیل اسلام دشمنی میں تمام حدیں پار کر چکا ہے اور فلسطینی مسلمانوں کی نسل کشی پر تلا ہوا ہے، انہوں نے کہاکہ مسلم ممالک کو ادراک ہو جا نا چاہیے کہ اسرائیل مسلمانوں کا کبھی دوست نہیں ہو سکتا لہٰذ تمام مسلم مما لک مل کر اسرائیل کا مکمل مقا طعہ کریں اور صیہو نی ریاست پر پابندیاں لگا کر اسکا نا طقہ بند کریں۔
اسرائیل کا مسجد اقصیٰ میں نما زیوں پر حملہ بد ترین ریا ستی دہشتگر دی ہے ، شجا ع الدین شیخ

ٹیگز:
شجا ع الدین شیخ
