سبی (ڈیلی گرین گوادر)میر چاکر خان رند یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید مشتاق احمد شاہ کی کاوشیں رنگ لے آئیں یونیورسٹی میں دو جدید بسیں میر چاکر خان رند یونیورسٹی پہنچ گئیں سبی کے دور دراز علاقوں سے آنے والے طلباء وطالبات کو آنے جانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا سبی کے مضافاتی دیہاتوں کے طلبا ء و طالبات نے وائس چانسلر سے ٹرانسپورٹ کی عدم سہولت کے متعلق آگاہی دی کہ ہمیں بس کی سہولیات فراہم کرکے بروقت کلاسیں لے سکیں ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے باعث اکثر طلبا طالبات کی کلاسسیں ضائع ہو رہی تھی جس سے پڑھائی بھی متاثر ہورہی تھی اور ذہنی پریشانی لاحق اور وقت کے ضیاع کے علاوہ کرائے کی مد میں بھاری رقم بھی خرچ ہورہی تھی طلباء و طالبات کی روز مرہ کے کرائے کے اضافے اور ٹرانسپورٹ میں کمی طلباء و انتظامیہ کے لئیے انتہائی پریشانی کا باعث بنی ہوئی تھیں سبی کے طلباء طالبات کی تعلیم اور ٹرانسپورٹ کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید مشتاق احمد شاہ نے طلبا کو سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے اور مسائل کا سدباب کیا اور یونیورسٹی ٹرانسپورٹ میں دو جدید بسوں کا اضافہ کیا وائس چانسلر یونیورسٹی کے اس اقدام سے طلباء نے سکھ کا سانس لیا اور خراج تحسین قدر کی نگاہ سے دیکھا گیا سبی کے سیاسی، سماجی و عوامی حلقوں کی جانب سے بسوں کی فراہمی اور یونیورسٹی کی ٹرانسپورٹ کی کمی کو پورا کرنے پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید مشتاق احمد شاہ کی خدمات کو سراہتے ہوآے انھیں خراج تحسآن پیش کیا اور انکا شکریہ ادا کیا۔
سبی ، میر چاکر خان رند یونیورسٹی میں دو جدید بسیں پہنچ گئیں

ٹیگز:
چاکر خان رند یونیورسٹی
