کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو کی زیر صدارت رمضان فوڈ پیکیج کی تقسیم کے منصوبہ کے حوالے سے اجلاس منعقدہ ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ صالح ناصر،ڈی جی پی ڈی ایم اے نصیر ناصر، سینئر ایم بی ار جاوید جاموٹ، ڈائریکٹر جنرل لیویز، اور تمام اضلاع کے کمشنر اور ڈپٹی کمشنرز نے بزریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس کے شرکاء کو ڈی جی پی ڈی ایم اے کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اجلاس کے شرکاء کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ رمضان فوڈ پیکج میں آٹا،چینی،گھی، چاول، بیسن،خشک دودھ،چائے کی پتی،شربت،کھجوراور دالوں سمیت دیگرضروری اشیاء شامل ہیں۔ اس موقع پر وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ رمضان فوڈ پیکج کی تقسیم کے لئے ہر ضلع کا ڈپٹی کمشنر نگرانی کرے گا اور اس موقع پر محکمہ پی ڈی ایم اے کے ضلعی ذمہ داران بھی موجود ہونگے۔میر ضیاء اللہ لانگو کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے کی ہدایات پر صوبے کے غریب کو ماہ رمضان کے مہینے میں راشن دے رہے ہیں تاکہ مستحق خاندان کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہیں کرنا پڑے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کو مد نظر رکھنا ضروری ہے جس میں شفاف انداز میں مستحق گھرانوں کو منتخب کرکے انہیں راشن فراہم کریں گے۔ صوبائی حکومت کا مقصد ہے کہ صاف وشفاف طریقے سے فوڈ پیکج مستحق عوام تک پہنچائیں جاے۔
وزیراعلیٰ کی ہدایات پر صوبے کے غریب کو ماہ رمضان کے مہینے میں راشن دے رہے ہیں ، میر ضیاء اللہ لانگو

ٹیگز:
میر ضیاء اللہ لانگو
