قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق طبی ذرائع نے بتایا کہ پیر کی صبح سے اسرائیلی حملوں میں غزہ بھر میں کم از کم 81 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں سے 53 صرف غزہ شہر میں جان کی بازی ہارگئے، اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز غزہ کے اسکول پر بھی بمباری کی، جس کے نتیجے میں کئی بچے زندہ جل گئے۔ الجزیرہ کے نمائندے نے واشنگٹن ڈی سی سے اطلاع دی ہے کہ جنگ بندی کے حوالے سے مختلف پیغامات اور قیاس آرائیاں سامنے آ رہی ہیں، یہ بیانات اس وقت سامنے آئے ہیں جب اطلاعات ہیں کہ فلسطینی تنظیم حماس نے غزہ کے لیے امریکی جنگ بندی کی تجویز سے اتفاق کر لیا ہے۔عالمی ادارہ صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ غزہ میں ہر ایک شہری تکلیف میں مبتلا ہے، اسرائیل کی جانب سے امداد کی بندش اور حملوں کی شدت میں اضافے کے باعث غزہ کے ہسپتالوں میں طبی سامان ختم ہو چکا ہے اور زخمیوں کی حالت ’خوفناک‘ ہے۔غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیل کی غزہ پر مسلط کردہ جنگ میں اب تک کم از کم 53 ہزار 977 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 22 ہزار 966 زخمی ہو چکے ہیں۔حکومت کے میڈیا دفتر نے شہدا کی تعداد 61 ہزار 700 سے زائد بتائی ہے، ہزاروں افراد اب بھی ملبے تلے لاپتہ ہیں اور انہیں مردہ تصور کیا جا رہا ہے۔
اسرائیلی بمباری سے غزہ میں 81 فلسطینی شہید، کئی بچے زندہ جل گئے۔

ٹیگز:
اسرائیلی
