لورالائی(ڈیلی گرین گوادر)کمشنر لورالائی ڈویژن محمد گل خلجی سے ڈپٹی کمشنر سوبان سلیم نے ملاقات کی اور یوٹیلیٹی سٹورز کے علاوہ رمضان المبارک میں لگائے گئے سستا بازار کے حوالے سے تفصیلات بتائیں اور کہا کہ محکمہ خوراک کی جانب 700 بوری گندم دیا گیا جسے مقامی میل سے آ ٹا بنا کر تقسیم کر رہے ہیں سستا بازار میں آ ٹا،مرغی گوشت،یوٹیٹیلٹی سٹور سبزی فروٹ و دیگر روزمرہ کی اشیاء مناسب ریٹ پر دستیاب ہیں روزانہ ایک سو تھیلے آ ٹا20 کے جی سستا بازار میں تقسیم کیا جاتا ہے انہوں نے کہاکہ شہر میں خود ساختہ مہنگائی،ذخیرہ اندوز ی اور ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف کاروائی جاری ہیں جس پر متعدد دوکاندار گرفتار اور جرمانہ کر چکے ہیں کمشنر نے کہاکہ موجود ہ حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ عوام کو ریلیف ملے اس مہنگائی کے دور میں بچت بازار وں کا قیام نہایت ضروری ہے تاکہ عوام کو سستا نرخ پر اشیاء خوردونوش مہیا ہو کمشنر نے ٹی ٹی محلہ کالج روڈ پر ہیوی گاڑیاں روکنے کی ہدایت کی اور کہا کہ گنجان آباد علاقے میں بڑی گاڑیوں کا داخلہ ممنوع ہے جہاں بچے بھی نکلتے ہیں کمشنر نے کہاکہ محکمہ بی اینڈ اور میونسپل کمیٹی کے توسط سے کالج روڈ پر کام کیا جائے تاکہ ٹریفک رواں دواں ہو۔
کمشنر لورالائی ڈویژن محمد گل خلجی سے ڈپٹی کمشنر سوبان سلیم کی ملاقات ، سستا بازار کے حوالے سے تفصیلات بتائیں

ٹیگز:
ملاقات
