قلات(ڈیلی گرین گوادر)وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے کلی محمود گہرام روڈ کا افتتاح،کوہک روڈ، کلی گزگ، خالق آباد میں افیسرکمپلیکس منصوبے اور فٹسال گراؤنڈ پراجیکٹ کا اچانک دورہ کیا، میر ضیاء اللہ لانگو نے چاروں منصوبوں پر کام کی پیشرفت کا جائزہ لیا، انہوں نے منصوبوں پر تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا، وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ نے منصوبوں پر تعمیراتی کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ میر ضیاء اللہ نے کہا کہ عوام کی سہولت کیلئے چاروں منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے، ٹریفک کی روانی کیلئے منصوبوں کی جلد تکمیل ضروری ہے، تعمیراتی کاموں کے دوران بہترین مینجمنٹ کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ منصوبوں کے امور کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے، تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے متعلقہ افسروں سے فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سڑک کا کام دن رات کرکے پورا کریں۔وزیر داخلہ نے ضلع قلات شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایات جاری کردیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قلات،متعلقہ متعلقہ ایکسیئن،ومختلف زندگی کے شعبے سے تعلق رکھنے قبائلی رہنما بھی وزیر داخلہ کے ہمراہ تھے۔
عوام کی سہولت کیلئے چاروں منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے، میر ضیاء اللہ لانگو

ٹیگز:
میر ضیاء اللہ لانگو
