کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر حاجی عطاء محمد بنگلزئی اور عثمان علی جمالی نے کہاہے کہ اقتدار کی جنگ میں ملک مقرو ض اور مہنگائی وبے روزگاری کے طوفان میں عوام رل گئے ہیں سیاست عوام کی بلاتفریق خدمت کانام ہے مگر اشرافیہ نے سیاست کو ذاتی دشمنی،گالم گلوچ،مارکٹائی اور مال بنانا بنادیا ہے مگرنیشنل پارٹی اصولی اورنظریاتی سیاست پر یقین رکھتی ہے رہنماؤں نے کہاکہ ملکی ترقی اورخوشحالی کے لئے آئین وقانون کی حکمرانی ضروری ہے بدقسمتی سے اس وقت بلوچستان میں حکومت نام کی کوئی چیز نظرنہیں آرہی ہے حکومت کے اتحادی ارکان اسمبلی میں کرپشن کی کہانیاں سنارہے ہیں ایک طرف اعلیٰ تعلیمی ادارے شدیدمالی بحران کاشکارہیں تودوسری طرف غیرمنتخب نمائندوں کو کروڑوں روپے کے منصوبے دے کر نوازا جارہاہے۔
اقتدار کی جنگ میں ملک مقرو ض اور مہنگائی وبے روزگاری کے طوفان میں عوام رل گئے ہیں ،عطاء محمد بنگلزئی

ٹیگز:
عطاء محمد بنگلزئی
