کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے گیس پریشر میں کمی اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے ساتھ بارہا معاملہ کو اٹھایا لیکن ان پر کوئی اثر نہیں ہورہاگیس کے مسائل حل نہ کئے تو بھرپور احتجاج کا حق رکھتے ہیں۔یہاں ایک بیان میں وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ وفاقی حکومت گیس پریشر کے معاملے کو فوری حل کرائے رمضان المبارک میں عوام کی مشکلات کو کم کرنے کا تہیہ کیا ہے۔۔ وزیراعلی عبدلقدوس بزنجو نے رمضان المبارک میں 1 لاکھ غریب خاندانوں کو راشن دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ چند روز میں پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کے ذریعے راشن کی تقسیم شروع کردی جائے گی۔انہوں نے مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے تمام متعلقہ اداروں کو سختی سے ہدایات جاری کیں اور کہا کہ گراں فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے۔
گیس پریشر میں کمی اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ افسوسناک ہے،گیس کے مسائل حل نہ کئے تو بھرپور احتجاج کا حق رکھتے ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان

ٹیگز:
وزیراعلیٰ بلوچستان
