کراچی(ڈیلی گرین گوادر) الیکشن کمیشن نے کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں بے ضابطگی کیس کا فیصلہ جاری کردیا ہے جس کے تحت شہر قائد کی 6 یوسیز میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا گیا ہے۔جاری کردہ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے جماعت اسلامی اور ریٹرننگ افسر کے فارمز کا بغور جائزہ لیا گیا، ریٹرننگ افسر کے جمع کروائے گئے فارم 11 میں بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔
فیصلے کے تحت جماعت اسلامی کے جمع فارمز میں مذکورہ پولنگ اسٹیشنزکے رجسٹرڈ ووٹرزکی تعداد درج نہیں ہے، پریذائیڈنگ اور آراوزکے فارمزمیں ووٹوں کی تعداد جماعت اسلامی کے ڈیٹا سے متضاد ہے۔جاری کردہ فیصلے کے مطابق آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے، انتخابی عمل میں بے ضابطگیوں کی روک تھام کرنا بھی الیکشن کمیشن کا مینڈیٹ ہے، صدر، سینیٹ، قومی وصوبائی اسمبلیوں اوربلدیاتی انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری میں شامل ہے۔الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں واضح کیا ہے کہ متعلقہ آراوزڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرزاورفریقین کی موجودگی میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کریں گے، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرزاپنی موجودگی میں ووٹوں کی گنتی کروا کر تین روز میں رپورٹ پیش کریں بے۔

