کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان اسمبلی کا اجلاس ایک روزہ وقفے کے بعد آج سہ پہر تین بجے ہو گا۔ اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی میر محمد عارف محمد حسنی ضلع چاغی کے اساتذہ اور دیگر تعلیمی آفسران کے غیر ضروری تبادلوں اور رکن صوبائی اسمبلی ثناء اللہ بلوچ صوبے کے تمام مساجد، مدارس و اسکولوں کی بجلی اور گیس کی سہولیات کی مسلسل فراہمی اور انکو بل کی ادائیگی سے مکمل استثنیٰ سے متعلق الگ الگ توجہ دلاؤنوٹسز پیش کریں گے اجلاس میں محکمہ داخلہ و قبائلی امور اور محکمہ پی ڈی ایم اے سے متعلق سوالات دریافت اور انکے جوابات دئے جائیں گے۔
بلو چستان اسمبلی کا اجلاس ایک روزہ وقفے کے بعد آج سہ پہر تین بجے ہو گا

ٹیگز:
اسمبلی
