قلات(ڈیلی گرین گوادر) قلات میں ماہ رمضان قریب آتے ہی مہنگائی میں ہو شروبا اضافہ تاجر سرکاری نرخنامہ پر کوئی عمل نہیں کرتے قلات گزشتہ دنوں پرائس کنٹرول کمیٹی نے تاجر برادی قصائیوں کو مکمل پابند کی گئی کہ رمضان المبارک میں گوشت اور دیگر اشیاء خورد نوش کی سابقہ قیمتیں برقرار ر ہیں گے مگر قلات میں ان پر کوئی عمل درآمد نہیں ہورہا ہے رمضان مبارک سے پہلے ہی چھٹوٹے گوشت کی 1400 روپے بڑے گوشت750 روپے اونٹ کا گوشت 900 روپے کلو فروخت کی جارہی ہے جبکہ کلیجی 850 سے 900 روپے سری پایہ 900 روپے تک فروخت ہورہی ہے جبکہ سبزیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے کو مل رہی ہے پیاز200 بنڈی 180 مٹر 160گوبی 100کدو100 تھوری150 روپے فروخت کی جارہی ہے قلات کے عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ قلات میں کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں انہوں نے پرائس کنٹرول کمیٹی کے چیئرمین سے مطالبہ کیا ہے کہ قلات میں رمضانء المبارک کے دوران مہنگائی کرنے والے دوکانداروں پر نظر رکھی جائے اور عوام کو اس رمضان میں زخیرہ اندوزی کرنے والے اور مہنگائی کرنے والے دوکانداروں کے خلاف کاروائی کی جائے۔
قلات میں ماہ رمضان قریب آتے ہی مہنگائی میں ہو شروبا اضافہ

ٹیگز:
قلات
