گوادر(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان میں سی پیک، ریکوڈک و سوئی کے باوجود گوادر کے عوام فاقوں کا شکار ہیں، ریاست کے حکمران اپنی دستوری ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام ہوچکی ہیں، ہمارا ملک ایک مافیا کے ہاتھوں یرغمال ہے، بلوچستان کا وزیر اعلیٰ ایک زندہ لاشش ہیں، ِحق دو تحریک کے مطالبات پر عملدرآمد کے بجائے خواتین پر لاٹھی چارج کی گئی۔گوادر میں حق دو تحریک بلوچستان خواتین کی اپنے مطالبات اور مولانا ہدایت الرحمن کے رہائی کے لئے منعقد خواتین ریلی سے سینیٹر مشتاق احمد و دیگر کا خطاب۔گوادر میں حق دو تحریک بلوچستان خواتین کی اپنے مطالبات اور مولانا ہدایت الرحمن کے رہائی کے حق میں گوادر میں ایک ریلی کا انعقاد، ریلی میں ہزاروں خواتین نے شرکت کی، ریلی سے اظہار یکجہتی کے لئے سنیٹر مشتاق احمد اپنے خاندان کے ساتھ گواددر پہنچے اور ریلی میں شرکت کی، سنیٹر مشتاق احمد و دیگر نے ریلی سیخطاب کرتے کوئے کہا کہ آج گوادر میں بلوچ خواتین کی جوش و جزبہ اور نعروں نے گوادر کے سمندر کو دہلا دیا، آپ لوگوں کے اس جوش و جزبے کو دیکھ کر یہی محسوس ہوا ہیکہ آج میں نے گوادر میں سمندر کے ساتھ سڑکوں پر خواتین کا سمندر دیکھا ہے، آپ خواتین کی بہادری و جوش و جزبے نے آج ثابت کرلیا کہ مولانا ہدایت الرحمٰن مظلوموں کی آواز ہیں اور. اب استحصال کا دور ختم ہوچکا ہے، انہوں. نے کہا کہ حق دو تحریک کا دستور بھی یہی ہیکہ حکومت لوگوں کو ان کے بنیادی تمام تر سہولیات فراہم کرے جو ریاست کی ذمہ داری ہے، حق دو تحریک یہی چاہتی ہے کہ ٹرالر مافیا کا خاتمہ ہو، منشیات کو جڑ سے ختمم کیا جائے، عوام کو روزگار، تعلیم و صحت کی سہولیات میسر ہوں جو ان کا دستوری حق ہے، انہوں نے کہا کہ ریاست اہنی دستوری ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام ہے اور ہمارا ملک اس وقت ایک مافیا کے ہاتھوں یرغمال ہے اسی لیئے حق دو تحریک مظلوم عوام کی آواز بن کر ان کے دستوری حقوق کے حصول کے لیئے مولانا ہدایت الرحمٰن کی سربراہی میں سڑکوں پر نکل آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے وزیر اعلیٰ ایک زندہ لاز ہیں جو حق دو تحریک کے مطالبات پر عمل دراامد کرنے کے بجائے گوادر میں پرامن خواتین پر لاٹھی چارج کی گئی، حق دو تحریک کے رہنماؤں پر متعدد دہشتگردی کے مقدمات دائر کیئے گئے، دہشتگرد وہ نہیں جو جمہوری احتجاج کرتے ہیں بلکہ دہشتگرد وہ ہیں جو خواتین پر لاٹھی چارج کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سی ہیک ریکوڈک و سوئی کے باوجود بلوچستاننکے عوام فاقہ کشی پر مجبور ہیں جو بلوچستان کے عوام کے ساتھ ظلم کی انتہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ امینہ بی بی نے ظلم کے خلاف آواز آٹھائیامینہ بی بی پاکستان میں مزاحمت کی علامت ہیں جس نے نجی جیلوں کے خلاف آواز آٹھائی۔
بلوچستان میں سی پیک، ریکوڈک و سوئی کے باوجود گوادر کے عوام فاقوں کا شکار ہیں، سینیٹر مشتاق احمد

ٹیگز:
سینیٹر مشتاق احمد
