کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر وزیر اعلی بلوچستان کے کوآرڈینیٹر میر محمد اجمل کرد نے کہا ہے کہ ملک کی سلامتی قومی یکجہتی اور استحکام کے لئے ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا فورسز نے ہمیشہ قربانیاں دیکر ملک اور قوم کے تحفظ کو یقینی بنایا ہے اور پاک فوج کی وجہ سے ملک کا دفاع نا قابل تسخیر بنایا گیا ہے سیکورٹی فورسز اور تمام ادارے ملکر ملک کی بہتری اور مسائل سے نکالنے کے لئے کلیدی کردار ادا کررہے ہیں کوآرڈینیٹر وزیر اعلی بلوچستان میر محمد اجمل کرد نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے ہمیشہ مشکل صورتحال اور حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے مسائل کے حل کو ممکن بناکر ملک اور قوم کے تحفظ کو یقینی بنایا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ فورسز کی قربانیوں کے باعث آج ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی امن قائم ہوا ہے۔ پاک فوج اور سیکورٹی فورسز سمیت دیگر اداروں کی کاوشوں اور ان کے آفیسران اور جوانوں نے ملک کی سلامتی، امن کی بحالی کو ممکن بنانے کیلئے اپنی جانوں کے نظرانے دیکر ملک کے دفاع کو ممکن بنایا ہے انہوں نے کہا پاک فوج نے اپنی صلاحیتوں اور بہادری کے ساتھ ملک کے دفاع کو نا قابل تسخیر بناکر دنیا میں اپنے آپ کو صف اول کی فوج منوایا ہے۔۔
فورسز نے ہمیشہ قربانیاں دیکر ملک اور قوم کے تحفظ کو یقینی بنایا ہے ، میر محمداجمل کرد

ٹیگز:
میر محمداجمل کرد
