ہرنائی(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت وعلماء اسلام کے صوبائی امیرووفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع نے کہاکہ دینی مدارس نوجوان نسل کوبے ہودہ ثقافت سے بچانے میں مصروف عمل ہے،دینی مدارس کا دفاع اور تحفظ جمعیت وعلماء اسلام پر فرض ہے مفت تعلیم جو ایک فلاحی ریاست کے تصور میں ترجیحی حیثیت رکھتی ہے ملک کے دینی مدارس اس کا سب سے بڑا ذریعہ ہے دینی مدارس کا تعلیمی و تنظیمی ڈھانچہ ہر طبقہ کے لئے یکساں طور پر یکساں تعلیم کو یقینی بناتا ہے دینی مدارس کی حفاظت و نصرت اور اعانت کی کوششوں میں انکا ہاتھ بٹانا ہر ایک کا فریضہ ہے ہرنائی کوئٹہ، ہرنائی سنجاوی شاہراہوں کی التواء منصوبے کو جلدازجلد شروع کرنے کیلئے ہرممکن کوشش کرونگا، گریڈ اسٹیشن ہرنائی میں ہائی پاور نیا ٹرانسفارمر کا 20 مارچ تک تنصیب مکمل ہوجائے گا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے دورہ ہرنائی کے دوران مدرسہ جامعہ فریدیہ شمس العلوم خوزڑی ضلع ہرنائی کے سالانہ جلسہ دستاربندی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جلسہ دستاربندی زیرصدارت سابق ڈپٹی سپیکربلوچستان اسمبلی شیخ الحدیث مولانانصیب اللہ منعقد ہوا۔جلسے کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر مولاناعبدالواسع تھے جلسہ دستاربندی کی تقریب میں شیخ الحدیث حضرت مولانا عبد الرؤف جمعیت وعلماء اسلام کے صوبائی ترجمان حاجی دلاور خان کاکڑ سابق رکن صوبائی اسمبلی خلیل الرحمن دمڑ،سابق صوبائی وزیرمولاناعبدالصمدا خونزادہ،خواجہ تاج محمد، مولانا صاحبزادہ محب اللہ ودیگرنے کثیرتعدادمیں شرکت کی اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سابق تحصیل نائب ناظم مولوی عبدالوکیل خیالی نے سرانجام دیئے،امریکی سازش کا واویلہ کرنے والا خان امریکہ سے معافی مانگ کر مدد کی اپیل کر رہا ہے وفاقی وزیر مولانا عبد الواسع نے کہاکہ عمران خان بیرونی ایجنڈے پر کام کرکے اسلام اور پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں،عمران خان نے ملک کو اول تا آخر ہمیشہ یوٹرن اور جھوٹ بولنے کے سوا اس ملک اور عوام کو کچھ نہیں دیا،عمران خان نے علماء مساجد دینی مدارس سے ٹکر لینے اور انھیں سرکاری تحویل میں لینے کیلئے کئی بار مداخلت کی کوششیں کی تھی لیکن جمعیت وعلماء اسلام نے انکی مداخلت کو ناکام بنایا تھا،پی ٹی ائی نے ملک کو ائی ایم ایف ورلڈ بنک کی غلامی میں دیدیاتھااسٹیٹ بنک کو براہ راست ائی ایم ایف کے پاس گروی رکھا تھا جسکو پی ڈی ایم نے حکومت ملنے کے بعد انکے غلامی کے تمام اقدامات کو ختم کرکے آزادی دلوائی ہے عمران خان نے ملک کو مہنگائی کا شکار بنایا اور عوام کی زندگی کو اجیرن بنا دیاتھا پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچالیا گیا اور ہم معاشی طور پر بہتر فیصلے کرکے معشیت کو مستحکم بنا رہے ہیں،عمران خان کی اناڑی پن سیاست سے ملک میں اداروں کے خلاف اعلان جنگ شروع کیا اور اپنے سیاسی مخالفین کو انتقام کا شکار بنا کر نیب اور احتساب کو مذاق اور متنازعہ بنا دیا تھا،جلسے کے آخر میں حفاظ کرام کی دستاربندکرائی گئی بعدازاں سابق ضلع ناظم و جمعیت وعلماء اسلام کے رہنماء مولانا عبدالحنان نے وفاقی وزیر مولانا عبدالواسع ودیگر کے اعزاز میں ظہرانہ دیاگیا سابق ضلع ناظم مولاناعبدالحنان نے وفاقی وزیر ودیگر تمام مہمانوں، ضلعی انتظامیہ،رضاکاروں ودیگرکا جلسے دستاربندی میں شرکت کرنے پر انکا شکریہ اداکیا
دینی مدارس نوجوان نسل کوبے ہودہ ثقافت سے بچانے میں مصروف عمل ہیں، مولانا عبد الواسع

ٹیگز:
مولانا عبد الواسع
