پشین(ڈیلی گرین گوادر)لیویز فورس پشین کی کامیاب کارروائی، مغوی بچے بازیاب ، اغواء کار گرفتار لیویز فورس پشین کی کامیاب کارروائی ، پشین کلی تراٹہ پالاوان گلی سے اغواء ہونے والے بچے بازیابڈپٹی کمشنر پشین زاہد خان اور اسسٹنٹ کمشنر پشین ظہیر احمد زہری کی خصوصی ہدایت پر لیویز اسٹیشن بٹے زئی انچارج سیف اللہ اور لیویز چیک پوسٹ انچارج روزی الدین ہمراہ لیویز فورس پشین نے بروقت اطلاع پر علاقہ مکینوں کے ساتھ اغوا کار کا تعاقب کرتے ہوئے کلی بٹے زئی کے حدود میں گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق آج بمورخہ 24-01-2025 کو پالاوان گلی کلی تراٹہ پشین سے احسان اللہ ولد علاوالدین قوم کاکڑ عمر تقریباً 11 سال ساکن کلی تراٹہ پشین اور حنفیہ ولد محمد عیسی قوم بارگزئی اچکزئی عمر 13 سال ساکن تراٹہ کو آج پالاوان گلی سے موٹرسائیکل پر اغواء کیا گیا تھا۔ جسکی اطلاع موصول ہونے پر لیویز اسٹیشن بٹے زئی انچارج سیف اللہ اور لیویز چیک پوسٹ انچارج روزی الدین ہمراہ لیویز فورس پشین نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے علاقہ مکینوں کے ساتھ اغواء کار محمد صادق ولد عبداللہ قوم پوپلزئی ساکن کلی تراٹہ کو کلی بٹے زئی کے حدود میں گرفتار کرلیا، مغوی بچے بازیاب کرایا گیا۔
لیویز فورس پشین کی کامیاب کارروائی،مغوی بچے بازیاب ،اغواء کار گرفتار

ٹیگز:
لیویز فورس پشین
