کراچی(ڈیلی گرین گوادر) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے اگر عدلیہ اور فوج اپنا کام کرے تو سیاست میں میچورٹی آسکتی ہے۔کراچی میں نیشنل ڈائيلاگ آن ری امیجنگ پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا عدلیہ آئین کے حساب سے نہیں اپنی منشا کےحساب سے کام کرتی ہے، کبھی آئین کی پاسداربن جاتی ہے، کبھی ڈاکٹرائن اور کبھی ججز ہم خیال ہو جاتے ہیں۔ حکومت کا کام پولیس اسٹیشن اور کورٹ چلانا ہے پیٹرول پمپس چلانا نہیں۔مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ ملک میں معاشی بحران ہے، ہم سری لنکا نہیں ہیں، ملک ڈیفالٹ ہوا تو یہاں لوگ آگ لگائیں گے، یہاں سب کے پاس مسلح جھتے ہیں، ہمیں ملک سے نفرتیں ختم کرنی ہیں۔
عدلیہ اور فوج اپنا کام کرے تو سیاست میں میچورٹی آسکتی ہے، مفتاح اسماعیل

ٹیگز:
مفتاح اسماعیل
