نال(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن سابق صوباء وزیر سردار محمد اسلم بزنجو نے کہا کہ ہر یونین کونسل کے چیئر مین وائیس چیئر مین اور کونسلران کا فرض بنتا ہے کہ وہ خانہ ومردم شماری کے عملے کے ساتھ زیادہ سے زیادہ تعاون کریں تمام سیاسی پارٹیوں کا فرض بنتا ہے کہ وہ اپنے زاتی اختلاف سیڈ میں کرکے مردم شماری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے کر مردم شماری کو کامیاب بنائیں ہمارے ترقی کا پہلا زینہ مردم شماری ہے کیونکہ یہ وسائل کے تقسیم کا بنیاد ہے ہے ہر علاقے کے ہر فرد کا فرض بنتا ہے وہ زیادہ سے زیادہ تعاون کریں اس موقع پر میونسپل کمیٹی نال کے چیئر مین حاجی احمد نواز بلوچ وائس چیئرمین میر طیب بزنجو موجود تھے بزنجو ہاوس نال میں نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیر سردار محمد اسلم بزنجو سے نال گرد نواح میں خانہ شماری مردم شماری میں تعینات اساتزہ کرام سپروائیزر میونسپل کمیٹی نال کے کونسلران ملاقات کی۔
عوام مردم شماری کے عملے کے ساتھ زیادہ سے زیادہ تعاون کریں ، سردار اسلم بزنجو

ٹیگز:
سردار اسلم بزنجو
