کوئٹہ(اڈیلی گرین گوادر) بلو چستان اسمبلی کا اجلاس 20مارچ کو طلب کر لیا گیا۔ گور نر بلو چستان ملک عبد الولی خان کاکڑ نے آئین کے آرٹیکل 109(a)کے تحت بلو چستان اسمبلی کا اجلاس 20مارچ بروز سموار دوپہر3بجے صوبائی اسمبلی کوئٹہ میں طلب کیاہے۔ اجلاس کے دوران تمام محکموں کے آفیسران و اہلکاران، پرنٹ و لیکٹر ونک میڈیا کے نمائندوں اور تمام وزیٹرز کا اسمبلی سیکر ٹریٹ میں داخلہ بذریعہ کارڈ ہو گا جبکہ تمام سر کا ری وغیر سر کاری مسلح سیکورٹی گارڈز کا اسمبلی اجلاس کے دوران اسمبلی سیکر ٹریٹ میں داخلہ ممنوع ہوگا۔
بلو چستان اسمبلی کا اجلاس 20 مارچ کو طلب

ٹیگز:
اسمبلی
