کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ہرنائی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ایک شخص جاں بحق 3 زخمی ہو گئے۔ پو لیس کے مطابق جمعرات کو ہرنائی کے علا قے ناکسہزارہ ڈیم میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے کی زد میں پانی کا ٹینکر آگیا جس کے نتیجے میں محمد سلیم جاں بحق جبکہ محمد جان، عبد الباری اور نصیب اللہ زخمی ہو گئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پہنچ علا قے کو گھیرے میں لیکر شواہد اکھٹے کر لئے۔پو لیس نے لاش اور زخمیوں کو فوری طوپر ہسپتال منتقل کر دیا۔ پو لیس کے مطابق دھماکہ کول مانئنز مزدوروں کیلئے پانی لے جانے والے واٹر ٹینکر پر ہوا مزید کاروائی جا ری ہے۔
ہرنائی، بارودی سرنگ کا دھماکہ ایک شخص جاں بحق 3 زخمی

ٹیگز:
دھماکہ
